پیر، 19 اکتوبر، 2020

پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ کیلیۓ خصوصی پیکیج کا اعلان

 پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا ترجمان پی آئی اے پی آئی اے نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺپر خصوصی پیکیج متعارف کرایا ہے اور جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگیرعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی 




سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکیج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسولﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ہندو طالب علم نے اسلامی علوم کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا

  ا گر روشن خیالی کے حصول کی خواہش ہو تو ، اس کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ یہ  بات ایک ہندوستانی ہندو طا...